سندھ

شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کا صدر مملکت عارف علوی کی رہائشگاہ پر احتجاجی دھرنا

کراچی: شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی دھرنا دیدیا۔ کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں واقع ڈاکٹر عارف علوی کی رہائشگاہ کے باہر اس وقت شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کے علاوہ شہریوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔

احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سماجی رہنما راشد رضوی اور حسن رضا سہیل کا کہنا ہے کہ جب تک تمام شیعہ لاپتہ افراد ظاہر نہیں کردیئے جاتے یہ احتجاج جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کو لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قانون سازی کی تجویز

احتجاجی دھرنے کے مقام پر پولیس کی بھی بھاری نفری موجود ہے جبکہ دھرنے کے شرکاء کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ یاد رہے کہ شیعہ جوانوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق اب بھی ڈیڑھ سو سے زائد افراد لاپتہ ہیں، جن کے بارے میں ریاستی ادارے کسی بھی قسم کا موقف دینے سے گریزاں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close