سندھ

اختیارت کی جنگ شدت اختیار کرگئی، وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ کلیم امام پھر آمنے سامنے

کراچی: سندھ حکومت اور پولیس حکام کے درمیان اختیارات کے حصول کی جنگ شدت اختیار کرگئی، آئی جی سندھ کلیم امام نے صوبائی حکومت کو انتباہی خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے سندھ پولیس میں اختیارات کے لئے مشرف دور کا پولیس آرڈر بحال کرنے کی منظوری کے بعد سندھ میں پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کا اختیار کس کا ہو، سندھ پولیس اور صوبائی حکومت آمنے سامنے آ کھڑی ہوئی۔ آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے اختیارات کی آزادی سلب ہونے پر سندھ حکومت کو انتباہی خط لکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت اور سندھ پولیس ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے آگئے

سیکریٹری داخلہ کے نام لکھے خط میں کہا گیا کہ پولیس کے انتظامی اور آپریشنل اختیارات آئی جی کو حاصل ہیں۔ پولیس سربراہ نے صوبائی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ آئی جی کی انتظامی خود مختاری اور آزادی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ سندھ اور حکومت کے مفاد میں ہے کہ پولیس کا کوئی قانون عدالتی فیصلے کے برخلاف نہ ہو۔

آئی جی سندھ پولیس نے کابینہ ارکان سے درخواست کی کہ وہ پولیس کے ورکنگ پیپر کا جائزہ لیں، مجوزہ پولیس قانون پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ اب صورتحال کیا رخ اختیار کرتی ہے، فیصلہ آنے والے دنوں میں ہوجائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close