سندھ

دارالصحت اسپتال میں ننھی نشویٰ کی موت غلط انجکشن سے ہوئی: میڈیکل بورڈ کی تصدیق

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر بننے والے میڈیکل بورڈ نے دارالصحت اسپتال میں ننھی نشویٰ کی موت کی وجہ غلط انجکشن لگنے کو قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ 9 ماہ کی نشویٰ کو 6 اپریل کو گلستان جوہر کے نجی اسپتال دارالصحت میں داخل کیا گیا جہاں غلط انجکشن لگنے سے وہ دماغی طور پر مفلوج ہوگئی تھی اور اسٹیڈیم روڈ پر واقع اسپتال میں 22 اپریل کو نشویٰ دم توڑ گئی تھی۔

نشویٰ کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر تین رکنی میڈیکل بورڈ قائم کیا گیا تھا جس میں پروفیسر فرحت مرزا، پولیس سرجن ڈاکٹر قرار عباسی اور ڈاکٹر سمعیہ طارق شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غلط انجیکشن سے جاں بحق کمسن بچی نشویٰ کے والد کا مطالبات کی عدم منظوری پر دھرنا

میڈیکل بورڈ نے عملے کی غفلت کی وجہ سے جاں بحق ننھی بچی نشویٰ کی رپورٹ مرتب کرلی ہے۔

کیمیائی تجزیے اور ہسٹو پیتھالوجی ٹیسٹ پر مشمتل رپورٹ تین صفحات پر مشتمل ہے جس کے مطابق انجکشن لگنے کے بعد بچی کے تمام اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

خیال رہے کہ ننھی بچی کے انتقال کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے حکم پر اسپتال کی ڈینٹل اور او پی ڈی کو سیل کیا گیا تھا جسے بعد ازاں سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر کھول دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close