سندھ

کراچی سرکلر ریلوے ٹرین وفاق نہیں بلکہ سندھ حکومت چلائے گی، شیخ رشید

کراچی: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے وفاق نہیں سندھ حکومت چلائے گی۔ کراچی ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کے سی آر منصوبے سے متعلق اقدامات ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے ٹرین سندھ حکومت چلائے گی، ہم سندھ حکومت کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں، پی سی ون انہوں نے ہی پاس کروائی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے اور گرین لائن کے راستے الگ الگ ہیں، وفاقی حکومت سے سندھ حکومت نے سرکلر ریلوے کے لیے فنڈز منظور کرائے ہیں، کراچی سرکلرریلوے کے لیے بیجنگ معاہدے کے بعد ایکنک میں سندھ حکومت نے 260 ارب روپے منظور کرائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 43 میں سے 34 کلو میٹر ٹریک کلیئر کردیا ہے، ہم 15 دن میں 43 کلومیٹر کلیئر کرکے ٹریک سندھ حکومت کے حوالے کردیں گے، یہ 3 سے 4 دن سختی کے دن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سرکلر ریلوے کے متاثرین کو متبادل جگہ دینے پر اعتراض نہیں، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ کسی کے خلاف بولنا اچھا نہیں لگتا، سندھ میں تو کچھ بھی نہیں ہورہا ہے، سوائے ایڈزستان کے، سندھ تو صرف ایڈز چلا رہا ہے اور لاڑکانہ اس کا مین حب ہے، ڈوب مریں ایسے حکمران جو ایڈز پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے ساتھ ریل کی حد تک سپورٹ کو تیار ہوں، بلاول ایڈز کے خلاف اشتہار بنائیں میں سپورٹ کروں گا، جب کہ سندھ پاکستان کا حصہ ہے یہاں کے سیاستدانوں کے بچوں کے بھی ایڈز ٹیسٹ ہونے چاہیئں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ہمیں مسائل جہیز میں ملے ہیں، اس کی سزا ساری قوم کو مل رہی ہے، سندھ بھی پاکستان کا حصہ ہے، غریب کسان کے بیٹے کو بھی سہولتیں ملنی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ نواز شریف اور شہباز شریف کی مرون منت ہے عمران خان کی حکومت 5 سالہ آئینی مدت پوری کرے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مودی کو جیتنا تھا میں جانتا تھا، یہ واحد سیاستدان ہے جو امریکا کی جیب کی گھڑی بن گیا، بھارت کا فائدہ اسی میں ہے کہ ایک مضبوط پاکستان زندہ رہے، مودی نے کسی مسلمان سے ووٹ مانگا نہ کسی کو ٹکٹ دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close