سندھ

بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کی کوئٹہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقدس مہینے کے دوران مسجد کے اندر نمازیوں کو نشانہ بنانے والے شیطان کے پیروکار درندے ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

یہ بھِ پڑھیں: کوئٹہ: پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد میں بم دھماکہ ، 3 نمازی شہید، 25 زخمی

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کوئٹہ میں مسجد کے اند ر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف سرگرم عمل ہیں لیکن ان کو کسی صورت کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔ انہوں نے کوئٹہ کے علاقے پشین آباد میں قائم مسجد رحمانیہ مسجد کے اندر دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد سے جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close