سندھ

حکومت ختم نہ ہوئی تو عمران خان ملک کو مزید تباہ کردے گا، آصف علی زرداری

حیدرآباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو گرانا ہوگا اگر یہ حکومت ختم نہیں ہوئی تو عمران خان ملک کو مزید تباہ کردے گا۔ اپنے بیان میں سابق صدر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریبوں کی خدمت کی ہے یہ ہمارے منشور میں شامل ہے، میں ملک کے عوام کی پریشانیوں اور غم کو بخوبی جانتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: عید کے بعد پارلیمنٹ میں نہیں بلکہ سڑکوں پر حکومت مخالف تحریک چلائیں گے، سابق صدر آصف زرداری

آصف زرداری نے کہا کہ ہمیں عمران خان کی حکومت کو گرانا ہے، اگر حکومت ختم نہیں کی تو یہ ملک کو مزید تباہ کر دے گا، سوال یہ نہیں کہ کیا ہمیں حکومت کرنے کا شوق ہے؟ بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ اگر عمران خان نہیں گیا تو یہ اس ملک کا ایسا حال کرے گا کہ پھر ہم سے بھی نہیں سنبھلے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close