سندھ

شوکت یوسفزئی اگر پوپلزئی کو کنٹرول نہیں کرسکتے تو حکومت انکے حوالے کردیں، مفتی منیب الرحمن

کراچی: شوکت یوسفزئی کے شہاب الدین پوپلزئی کو رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین بنانے کے مشورے پر مفتی منیب الرحمن نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی حکومت سے پوپلزئی کنٹرول نہیں ہوتے تو حکومت ان کے حوالے کردیں۔

تفصیلات کے مطابق شوال کے چاند پر صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی اور چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان آمنے سامنے آگئے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے شوکت یوسفزئی کی جانب سے شہاب الدین پوپلزئی کو رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین بنانے کی تجویز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ شوکت یوسفزئی حقیقت پسند آدمی ہیں، بی آر ٹی منصوبہ بھی پوپلزئی کی تحویل میں دے دینا چاہیئے، اس سے ان کی حکومت پر لگے داغ دھل جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی منیب کو آرام کرنیکا موقع دیکر پوپلزئی کو رویت ہلال کا چیئرمین بنایا جائے، شوکت یوسفزئی

مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ کے پی حکومت سے پوپلزئی کنٹرول نہیں ہوتے تو حکومت ان کے حوالے کردیں۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پورے ملک میں ایک دن عید اور رمضان کے لئے مقامی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین بنانے کی تجویز دی تھی۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اگر مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی کمیٹی کا چیئرمین بنانے سے مسئلہ حل ہوتا ہے تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیئے، ہم چاہتے ہیں قوم اب دو دو روزوں اور عید سے باہر نکلے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close