سندھ

عمران خان کی حکومت زیادہ عرصہ نہیں چل سکتی، آصف علی زرداری

حکومت کے خلاف تحریک چلانے کیلئے اپوزیشن پارٹیوں کو متفق ہونا پڑے گا

نوڈیرو: سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث عوام عذاب میں مبتلا ہیں، عمران خان کی حکومت زیادہ وقت نہیں چل سکتی۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے نوڈیرو ہاؤس میں پریس کلب کے نو منتخب عہدے داران سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں روز تجربے ہوتے ہیں، صدارتی نظام کے قائل نہیں: آصف زرداری

اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کیلیے اپوزیشن پارٹیوں کو متفق ہونا پڑے گا، عمران خان کی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاستدان ہیں نہ زمیندار اور نہ ہی تاجر ہیں، اس لیے مسائل کو سمجھ نہیں سکتے، وفاقی حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث عوام عذاب میں مبتلا ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close