سندھ
نصرت بھٹو کی پانچویں برسی آ ج منائی جائیگی
ذوالفقار علی بھٹو کے وزیر اعظم بننے کے بعد نصرت بھٹو کو 1973 سے 1977 تک خاتون اول کی حیثیت حاصل رہی۔بیگم نصرت بھٹو پیپلز پارٹی لیڈ یز ونگ کی چیئر پرسن تھیں جبکہ ذوالفقار علی بھٹو کی گرفتاری کے بعد انہیں پارٹی کا قائم مقام چیئر پرسن بنایا گیا،1979 میں ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی)نے نصرت بھٹو کو پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن بنایا، جس کے بعد ان کی عملی سیاست کا آغاز ہوا۔ پیپلزپارٹی اور جمہوریت کے لئے ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں مادر جمہوریت کے خطاب سے نوازا گیا۔