سندھ

بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری کے بعد کراچی میں سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری

کراچی: لندن میں  بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو گرفتار کئے جانے کے بعد شہر کے تمام علاقوں میں سیکیورٹی انتظامات فول پروف کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) ڈاکٹر کلیم امام نے کراچی کے تمام ضلعوں میں ایس ایس پیز کو احکامات دیتے ہوئے تمام علاقوں میں سیکیورٹی انتظامات فول پروف کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین لندن میں گرفتار

ایڈیشنل آئی جی کا کہنا ہے کہ ایس ایس پیز اور ایس ایچ اوز اپنی حدود میں پٹرولنگ پر نکلیں۔ انہوں نے قانون کی خلاف ورزی پر پولیس کو ایکشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کا امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں۔

خیال رہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے لندن میں بانی ایم کیو ایم کو گرفتار کرلیا ہے، اسکاٹ لینڈ یارڈ نے آج صبح 8 بجے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتاری کے بعد بانی ایم کیو ایم مقامی پولیس اسٹیشن میں موجود ہیں، ان کی گرفتاری ممکنہ طور پر 2016ء کی نفرت انگیز تقریر پر کی گئی ہے۔ نفرت پھیلانے کے جرم میں انہیں 6 ماہ سے 3 سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close