سندھ
ہمیں ملکر پولیو کا خاتمہ کرنا ہے
پاکستان پیپلز پارٹی نے انسداد پولیو کے عالمی دن کے موقع پر پولیو کے خاتمے کیلئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا مشن جاری رکھنے کا عہد کردیا ہے
پولیو کے عالمی دن کے موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے قوم کے نام آڈیو پیغام میں کہا ہے کے ہمیں ملکر پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، پولیو ویکسین کے دو قطرے دو مرتبہ ہر بچے کو پلائیں، ہم پولیو کے خاتمے کے بہت قریب ہیں، ہم سب کی کوششوں سے پولیو کیسزمیں نمایاں کمی آئی ہے۔
آصفہ بھٹو نے کہا کہ ہمارے لئے ایک پولیو کیس بھی بہت زیادہ ہے، ہمیں پولیو کیسز کی تعداد صفر تک لیکر جانی ہے، اس طرح ہم اپنے بچوں اور ملک کو پولیو سے پاک رکھ سکتے ہیں۔
دوسری جانب انسداد پولیو مہم کی سرپرست اعلی شہناز وزیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے سندھ اور وفاقی حکومت سیاست سے بالاتر ہوکر پولیو جیسے مرض کو ختم کرنا چاہتی ہے۔