سندھ
سندھ کے نئے مالی سال 20-2019ء کا ٹیکس فری بجٹ آج پیش کیا جائے گا
کراچی: نئے مالی سال 20-2019ء کے لئے سندھ کا ٹیکس فری بجٹ آج بروز جمعہ پیش کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سندھ اسمبلی میں بجٹ تقریر کریں گے۔ سندھ اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل صوبائی کابینہ بجٹ کی منظوری دے گی۔
سندھ اسمبلی کے بجٹ سیشن کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت آج 14 جون کو سہ پہر تین بجے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ جن کے پاس محکمہ خزانہ کا قلمدان بھی ہے مالی سال 20-2019ء کا بجٹ پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر مملکت حماد اظہر نے مالی سال 20-2019 کیلئے 70 کھرب 36 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا
صوبائی بجٹ پر سندھ اسمبلی میں عمومی بحث 17 سے 21 جون تک ہوگی، 24 جون کو آئندہ مالی سال کے ضمنی بجٹ اور مطالبات زر کی منظوری لی جائے گی جبکہ 26 جون کو سندھ اسمبلی آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے گی۔