سندھ

پورے پاکستان میں گو عمران گو کے نعرے لگ چکے ہیں، اب حکومت اپنی خیر منائے، نواب وسان

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نواب وسان نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی گرفتاری پر تبدیلی سرکار میں خوف کی صورتحال پیدا ہوگئی، اب جعلی وزیراعظم اپنی حکومت کی خیر منائے، بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے، اپوزیشن بھرپور مزاحمت کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواب وسان نے کہا کہ آصف زرداری کی گرفتاری پر تبدیلی سرکار میں خوف کی صورتحال پیدا ہوگئی، پورے پاکستان میں گو عمران گو کے نعرے لگ چکے ہیں، اب جعلی وزیراعظم اپنی حکومت کی خیر منائے۔

یہ بھی پڑھیں: ہوسکتا ہے کہ عمران خان کی جگہ شاہ محمود قریشی کو نیا وزیراعظم لایا جائے، منظور وسان

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری عدالتوں سے سرخرو ہوں گے، دشمن بجٹ کو عوام نے دفن کردیا، بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے، اپوزیشن بھرپور مزاحمت کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close