سندھ

وفاق کا کراچی کے تین بڑے اسپتال چلانے سے انکار، سندھ حکومت کو واپس دینے کا فیصلہ

کراچی: وفاق نے کراچی کے تین بڑے اسپتال چلانے سے انکار کرتے ہوئے سندھ حکومت کو واپس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاق نے کراچی کے تین بڑے اسپتالوں کو چلانے سے معذوری ظاہر کردی۔

کراچی کے تین بڑے اسپتال نہیں چلاسکتے، وفاق کا اعلان

وفاق نے کراچی کے تین بڑے اسپتال جن میں جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کو چلانے سے انکار کرتے ہوئے سندھ حکومت کو واپس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی کابینہ کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ درکار بجٹ دستیاب نہیں، کراچی کے تین بڑے اسپتال نہیں چلاسکتے، سندھ حکومت کو موقع دیا جائے کہ وہ کراچی کے تین اسپتالوں کی واپسی کے لئے نظرثانی درخواست دائر کرے۔

یہ بھی پڑھیں: جناح اسپتال کراچی کاکنٹرول وفاق کے پاس ہی رہے گا، سپریم کورٹ

کراچی کے تین بڑے سرکاری اسپتالوں کی منتقلی کے معاملے پر مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ کراچی کے عوام سے نیازی سرکار کو کوئی سروکار نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close