Featuredسندھ

اندرون سندھ گیس کے نئے ذخائر دریافت

حیدرآباد: سندھ میں رنگ این تھری پر ڈرلنگ کے دوران گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام کے قریب گاؤں کریم داد خاصخیلی میں تحریک انصاف کے رہنما خاوند بخش جہیجو کی زرعی زمین پر او جی ڈی سی ایل نے رنگ این تھری پر کام کرتے ہوئے گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا۔

گیس کا پریشر 2700 ہے، جو بڑھ کر 12 سو ملین تک چلا جائے گا

ڈرلنگ کرنے والے مزدوروں کے مطابق اس وقت گیس کا پریشر 2700 ہے، جو بڑھ کر 12 سو ملین تک چلا جائے گا۔ یہاں گیس کے بھاری ذخائر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صوبہ سندھ میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت

گیس کے ساتھ ساتھ کچھ مقدار میں تیل بھی برآمد ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اوجی ڈی سی ایل تعلقہ حیدرآباد دیہی کے مختلف علاقوں میں ڈرلنگ کر رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close