سندھ

ہم 5 برس میں قرضہ بھی اتاریں گے اور ترقی بھی کریں گے، فردوس شمیم نقوی

کراچی: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ ہم 5 برس میں قرضہ بھی اتاریں گے اور ترقی بھی کریں گے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ شہر کے مسائل کے حل کے لئے ہر پلیٹ فارم استعمال کررہے ہیں۔

کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کی فراہمی ہے

سندھ حکومت کراچی کے مسائل حل نہیں کرتی، کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کی فراہمی ہے، کراچی میں آبادی سالانہ 4 فیصد کے تناسب سے بڑھ رہی ہے اور 12 سال سے شہر کے لئے پانی کی فراہمی میں اضافہ نہیں ہوا۔

شہر کو 45 کروڑ گیلن پانی مل رہا ہے جب کہ آبادی کے تناسب سے ایک ارب گیلن پانی ملنا چاہیئے، کے 4 منصوبے کی لاگت 25 ارب روپے سے بڑھ کر 100 ارب روپے تک جاپہنچی ہے۔

اس منصوبے پر مزید تاخیر نہیں کی جاسکتی، پورے روٹ کا معائنہ کریں گے، حکومت ڈیم کے لئے زمین لے سکتی ہے تو کے 4 کے لئے بھی لی جاسکتی ہے۔

ہڑتال کرنے والے لوگ ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے سے انکاری ہیں

گزشتہ روز تاجروں کی جانب سے کی گئی ہڑتال پر تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہڑتال کرنے والے وہ لوگ ہیں جو ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے سے انکاری ہیں۔

لاہور کی انارکلی مارکیٹ میں 3 سو دکانیں ہیں، ٹیکس دینے والے چند لوگ ہیں، کراچی کے 28 ہزار سناروں میں سے 3 ہزار کے پاس این ٹی این ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جلد گرفتار ہونے والے ہیں، اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کا دعویٰ

مشکل حالات میں مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں، صرف بیان بازی نہیں عملی کام کررہے ہیں، انشاء اللہ ہم 5 برس میں قرضہ بھی اتاریں گے اور ترقی بھی کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close