سندھ

شریف خاندان پاکستان کیلئے باعث شرمندگی بن چکا ہے، وفاقی وزیر علی زیدی

کراچی: وفاقی وزیر علی زیدی نے شہباز شریف کے ایک اور مبینہ کرپشن اسکینڈل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان پاکستان کیلئے باعث شرمندگی بن چکا، برسوں سے دو خاندان پاکستان کیلئے عالمی رسوائی کا سبب ہیں۔

شریف خاندان نے ہمیشہ مجرموں کی پشت پناہی کی ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر علی حیدر زیدی کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے ہمیشہ مجرموں کی پشت پناہی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شریف خاندان نے زلزلہ متاثرین کیلئے برطانوی امداد میں چوری کی، ڈیلی میل کا دعویٰ

ان کا کہنا ہے کہ عدلیہ کو پیسوں کا لالچ اور دباﺅ ڈالنا اسی خاندان کا شیوہ رہا ہے، عالمی رہنما بھی کہہ رہے ہیں کہ کہیں یہ زلزلے کا پیسہ تو نہیں کھا گئے۔

واضح رہے کہ برطانوی اخبار نے شہباز شریف کے مبینہ کرپشن اسکینڈل کے بارے میں آرٹیکل تحریر کیا، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ شہباز شریف نے زلزلہ متاثرین کی امداد میں لاکھوں پاؤنڈ کی خورد برد کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close