سندھ

احتساب شروع ہوگیا ہے اب جس نے جو کیا ہے وہ بھگتے گا، بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ احتساب شروع ہوگیا ہے اب جس نے جو کیا ہے وہ بھگتے گا۔ کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے، اس کا چیئرمین (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے ہی لگایا تھا۔

آصف زرداری نے خود کہا تھا ایسا تو ہوتا ہے ایسے کاموں میں

اعجاز شاہ نے کہا کہ کسی کی گرفتاری میں حکومت کا کوئی دخل نہیں، کسی نے کچھ کیا ہوگا جب ہی گرفتاری ہوئی ہے، احتساب شروع ہوگیا ہے جس نے جو کیا ہے وہ بھگتے گا، مفتاح اسماعیل نے کچھ کیا ہوگا جو نیب گرفتار کرے گی، آصف زرداری نے خود کہا تھا ایسا تو ہوتا ہے ایسے کاموں میں۔

وزیراعظم واضح طور پر یہ کہہ چکے ہیں وہ کسی کی جنگ نہیں لڑیں گے

اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پالیسی میں واضح تبدیلی آئی ہے، وزیراعظم واضح طور پر یہ کہہ چکے ہیں وہ کسی کی جنگ نہیں لڑیں گے، وزیراعظم نے کئی بار کہا ہے کہ یہاں وار لارڈ نہیں ہونے چاہئیں، وزیراعظم وہ کام ضرور کریں گے جو ملکی مفاد میں ہو، اب کوئی بندوق لے کر نہیں چل سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: اعجاز شاہ نے داخلہ اور فردوس عاشق اعوان نے وزارت اطلاعات میں ذمہ داریاں سنبھال لیں

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر وزیر داخلہ کراچی آئے ہیں، کراچی نے بہت کشت و خون دیکھا ہے، سندھ میں پائیدار امن و امان کی صورتحال چاہتے ہیں، سندھ میں سیاسی صورتحال پر بھی وزیر داخلہ سےبات ہوئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close