سندھ

نیب ٹیم کا مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ

کراچی: نیب ٹیم نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق رہنما مسلم لیگ (ن) مفتاح اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں جس کے بعد مفتاح اسماعیل کو بھی آج گرفتار کرلیا جائے گا۔

نیب ٹیم مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر میں داخل ہوگئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل کے گھر کے اطراف سرکاری گاڑیوں کی نقل و حمل جاری تھی اور سادہ لباس میں ملبوس افراد بھی ان کے گھر کے باہر موجود تھے تاہم اب نیب ٹیم مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر میں داخل ہوگئی ہے، ان کے ہمراہ پولیس اور خواتین اہلکار بھی موجود ہیں۔

دوسری جانب مفتاح اسماعیل کے گھریلو ملازم کا کہنا ہے کہ ان سے کسی کا کوئی رابطہ نہیں ہورہا، مفتاح اسماعیل 3 بجے کے قریب گھر سے روانہ ہوئے تھے جس کے بعد سے کوئی رابطہ نہیں ہے، تاہم نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل گھر کے اندر ہی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مفتاح اسماعیل کو بھی آج گرفتار کئے جانے کا امکان

واضح رہے کہ نیب نے آج مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کو بھی گرفتار کرلیا ہے، قومی احتساب بیورو نے شاہد خاقان عباسی کو آج ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ مخصوص کمپنی کو دینے پر تحقیقات کے لئے طلب کیا تھا تاہم وہ نجی مصروفیات کے باعث نیب آفس میں پیش نہیں ہوئے تھے جب کہ نیب شاہد خاقان عباسی کے ساتھ مفتاح اسماعیل کے خلاف بھی تحقیقات کر رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close