سندھ

نبیل گبول آج کپتان کی ٹیم کا حصہ بن جائیں گے

سابق وزیرنبیل گبول آج تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کریں گے۔ذرائع کے مطابق نبیل گبول متحدہ قومی موومنٹ کوچھوڑنے کے بعدکافی عرصے سے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی کوشش کررہے تھے لیکن تحریک انصاف کے بعض رہنما ان کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے تھے۔

سابق وزیر آج پریس کانفرنس میں تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔نبیل گبول اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی چھوڑ کر ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close