کراچی : شہریوں کے حقوق کے لیے تحریک انصاف سندھ نے صوبائی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔
شہریوں کے حقوق کے لیے سندھ حکومت کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ کراچی سندھ کےسرکاتاج ہے،شہر کا کوئی پرسان حال نہیں۔
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ کراچی سندھ کےسرکاتاج ہے،شہر کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، عدالت سے کہیں گے کہ آرٹیکل ایک سوچوراسی کے تحت سندھ حکومت کے خلاف کارروائی کی جائے۔
کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا تھا کہ کراچی میں آرٹیکل 149(4) نافذ کیا جائے گا۔ آرٹیکل 149 کے نفاذ کا یہی درست وقت ہے، مسائل حل کرنے ہیں تو سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔