سندھ

اسکاٹ لینڈ یارڈ عمران فاروق کیس کے تمام شواہد پاکستان کو دینے پر رضا مند

لندن: اسکاٹ لینڈ یارڈ عمران فاروق قتل کیس کی تمام شہادتیں پاکستان کودینے پر رضامند ہوگیا۔

برطانوی حکومت نے پاکستان کو اس رضا مندی کا خط دے دیا اور برطانیہ میں پاکستان کے وکیل ٹوبی کیڈمن رضامندی کا خط لے کرپاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل سجاد بھٹی جلد یہ خط اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کریں گے۔

عمران فاروق قتل کیس

50 سالہ ڈاکٹر عمران فاروق 16 ستمبر 2010 کو لندن میں اپنے دفتر سے گھر جارہے تھے کہ انہیں گرین لین کے قریب واقع ان کے گھر کے باہر چاقو اور اینٹوں سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

حملے کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے، انہوں نے سوگواران میں اہلیہ اور دو بیٹوں کو چھوڑا تھا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ان کی موت چاقو کے حملے کے نتیجے میں آنے والے زخموں کی وجہ سے ہوئی تھی۔

ایف آئی اے نے 2015 میں عمران فاروق کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے شبہ میں بانی متحدہ اور ایم کیو ایم کے دیگر سینئر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

اسی سال محسن علی سید، معظم خان اور خالد شمیم کو بھی قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اور ملزم کاشف خان کامران کی موت ہو چکی ہے۔

سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کا قاتل فنگر پرنٹس کی مدد سے گرفتار

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close