سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کا 21ستمبر سے کراچی میں خصوصی صفائی مہم شروع کرنے کا اعلان

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ نے 21 ستمبر سے کراچی میں خصوصی صفائی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا اور علی زیدی سے درخواست کی کہ اپنی صفائی مہم بند کردیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 21 ستمبر سے کراچی میں خصوصی صفائی مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے علی زیدی سے درخواست کی کہ 21 اکتوبر تک اپنی صفائی مہم بند کردیں، ہم کچرا اٹھا کر علاقوں کو صاف کردیں گے۔

دوسری جانب کراچی میں کچرے کے انبار اور انتظامی محکمے کی نااہلی پر وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی اے ڈی سنجانی کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈاکٹر اے ڈی سنجانی کو ہٹانے کے لیے منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایم ڈی سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ کو کچرے کے ڈھیر، انتظامی نااہلی پر ہٹایا جارہا ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صفائی مہم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا خوشی ہے 11سال بعد کراچی کے لئے سندھ حکومت کو ہوش آہی گیا اور سندھ حکومت کو اپنی ذمہ داریاں کا احساس ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈکے پاس افرادی، مالی، تکنیکی وسائل ہیں، اس اقدام پر میں ناصر شاہ کا شکر گزار ہوں، پرانے وزیر بلدیات اور ان کے ساتھی کو مہم سے دور رکھنا نہ بھولیں۔

یاد رہے عاشورہ سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کو صاف کرنے کی نئی منصوبہ بندی تیار کر گئی تھی، جس کی نگرانی وزیراعلی سندھ کریں گے اور وہ خود اس صفائی مہم کے سربراہ ہوں گے۔

نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر جہاز کی لینڈنگ کے دوران مسافر انتقال کرگیا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close