سندھ

رؤف صدیقی اور انیس قائمخانی کو سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین کے رہنما وں روف صدیقی  اور انیس قائم خانی کو سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی  اور پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کو سینٹرل جیل سے رہاکر دیا گیا ہے ۔

روف صدیقی اور انیس قائم خوانی کو گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ کی طرف سے ضمانت پر رہائی کا پروانہ جاری کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ان دونوں رہنماوں کے علاوہ ڈاکٹر عاصم اور قادر پٹٰیل پر دہشتگردوں اور ٹارگٹ کلرز کے علاج معالجہ کا کیس اور انہیں انسداد دہشتگردی کی عدالت نےسزا دے کر جیل بھیج دیا تھا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close