سندھ

گرلز ہاسٹل میں طالبہ کی خودکشی کی کوشش

جامشورو: لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں طالبہ نے خودکشی کی کوشش کی تاہم وہ محفوظ رہی۔

شعبہ فارمیسی کی طالبہ سائرہ نے دو اساتذہ پر حراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ٹیچر شفقت اور ٹیچر احسان میمن امتحانات میں پرچے آؤٹ کرنے کے معاملے پر اسے ہراساں کرتے ہیں اور کلاس میں تنگ کرتے ہیں۔

طالبہ سائرہ نے کہا کہ ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ ناہید میمن کو کئی بار اس حوالے سے شکایت کی مگر انہوں نے کوئی نوٹس نہیں لیا اور نہ ہی انضباطی کارروائی کی۔
سائرہ کا کہنا تھا کہ مسلسل ہراسانی سے تنگ آکر اس نے خودکشی کی کوشش کی۔
لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے معاملے پر 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے جو ایک ہفتے میں انتظامیہ کو رپورٹ پیش کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close