سندھ

ٹارگٹ کلرس، بھتا خور اور دہشتگردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے

مراد علی شاہ کی جانب سے امن امان کی صورتحال پر آج شام خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے، وزیر اعلی ہاؤس میں بلائے جانے والے اجلاس میں کراچی میں بڑھتی ہوئی بدامنی کی صورتحال کا جائزہ لیکر اہم فیصلے کیئے جائیں گے۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ آئی جی سندھ سیکریٹری داخلہ ایڈیشنل آئی جی کراچی اور دیگر حکام شرکت کریں گے، اجلاس میں آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی امن امان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں دہشتگردوں ٹارگٹ کلرس اور بھتا خوروں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاھ نے کہا ہے کے وہ دہشتگردوں ٹارگیٹ کلروں اور بھتہ خوروں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close