سندھ

فیصل رضاعابدی کی ضمانت منظور

ڈسٹرکٹ کورٹ ملیر کے سیشن جج نےپیپلزپارٹی کے سابق رہنماوسینیٹر فیصل رضاعابدی کی درخواست ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

فیصل رضاعابدی کی جانب ملیر کے سیشن جج کی عدالت میں ایس ایم جی کا لائسنس اور دستاویزات پیش کی گئی جس پر عدالت نے ان کی ضمانت منظور کی۔

یاد رہے کہ تین روز قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہناتھاکہ فیصل رضاعابدی کوغیرقانونی اسلحہ رکھنے پرگرفتارکیا گیاتھا، پولیس نے کارروائی کے دوران جو اسلحہ برآمد کیا اُن میں سے ایک ایس ایم جی غیر قانونی تھی۔

سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو6 نومبر اتوار کے روز عدالت میں پیش کیاگیا تھا اور عدالت نے انہیں 19نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close