سندھ

عدالت نے وسیم اختر اور قادر پٹیل کو ضمانت کے عوض 5 پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے

 

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے ریلیز آرڈر ملنے کے بعد جیل حکام نے میئر کراچی وسیم اختر کو رہاکردیا ہے۔

 کراچی سینٹرل جیل حکام کو عدالتی احکامات ملنے کے بعد وسیم اختر کو رہا کردیا ہے، ان کا استقبال ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن ، ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا، محمد حسین، کیف الوریٰ  اور فیصل سبزواری سمیت ان کے اہل خانہ اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے کیا۔

ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا نے کہا کہ شہر کو وسیم اختر کی ضرورت ہے، ان کی واپسی سےمعاملات میں بہتری آئےگی، ہم مل کر شہر کی روشنیاں لوٹائیں گے، انہوں نے کہا کہ وسیم اختر رہائی کے بعد ریلی کی صورت میں مزار قائد جائیں گے، پھر ان کا پی آئی بی میں بھرپور استقبال کیا جائے گا۔

جیل سے رہائی ہونے سے قبل وسیم اختر نے ایم کیو ایم پاکستان کے دیگر اسیر رہنماؤں قمر منصور اور کنور نوید جمیل سمیت دیگر کارکنوں سے ملاقات کی ، اس موقع پراسیر رہنماؤں اور کارکنوں نے میئر کراچی کو جیل سے رہائی پر مبارک باد دی۔

اس سے قبل کراچی کیانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دہشت گردوں کی سہولت کاری اور ان کے علاج معالجے میں معاونت فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے مئیر کراچی وسیم اختر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے دونوں افراد کو ضمانت کے عوض 5 پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

سماعت سے قبل عدالت کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ کراچی جیل اور اڈیالہ جیل میں گزرا وقت میری زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ ہے، جیل سے رہائی کے بعد کتاب لکھوں گا، اپنی کتاب میں جیل میں گزارے ہوئے تمام لمحات کااحاطہ کروں گا۔ اس کے علاوہ اس میں کراچی میں بننے والی جے آئی ٹی کے بارے میں تفصیلی طور پر لکھوں گا۔

میئر کراچی وسیم اختر کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری، سانحہ 12 مئی اور دہشت گردوں کی معاونت کے 39 مقدمات درج ہیں جن میں سے 38 میں ان کی ضمانت ہو چکی تھی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین سے تفتیش کی روشنی میں وسیم اختر، رؤف صدیقی، انیس قائم خانی اور عثمان معظم پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈاکٹر عاصم  کے اسپتال میں دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کا علاج کرایا تھا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close