سندھ
پیپلز پارٹی کے رہنما عبد القادر پٹیل رہا ہو گئے
گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے ضمانت پر رہائی کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما عبد القادر پٹیل سنٹرل جیل سے رہا کردیا گیا ۔اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے سنٹرل جیل کے باہر جمع ہو کر عبد القادر پٹیل کا پر تپاک استقبال کیا اور ان پر گل پاشی بھی کی ۔اس موقع پر انہوں کہا کہ صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ انصاف کی فتح ہوئی ،باقی باتیں وقت آنے پر کروں گا ۔واضح رہے کہ عبد القادر پٹیل پر دہشت گردوں کے علاج میں سہولت کاری کا الزام ہے ۔