سندھ

گورنر سندھ سعیدالزماں کی طبیعت میں بہتری

گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کی طبعیت میں بہتری آنے لگی ہے اور انہوں نے ہسپتال میں ہی دفتری امور نمٹانا شروع کر دیے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کو پوری طرح طبعیت بحال ہونے تک ڈاکٹروں میں ہسپتال میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم انہیں ہسپتال میں دفتری امور نمٹانے اور چہل قدمی کرنے کی اجازت دی گئی ہے

آج گورنر سندھ نے ہسپتال میں دفتری امور نمٹاتے ہوئے اہم فائلوں کا جائزہ لیا اور ان پر دستخط بھی کیے ۔وہ  دفتری امور کے حوالے سے متعلقہ افسران اور اعلیٰ حکام سے ٹیلی فون پر رابطے میں ہیں تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انکی طیبعت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے اور جلد وہ مکمل صحت یاب ہو جائیں گے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close