سندھ
سندھ بھرمیں دو روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد
چہلم امام حسین رضی اللہ عنہ کے موقع پر سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگئی جس کا نوٹی فکیشن گزشتہ روز جاری کیا گیا تھا۔
سندھ حکومت کی جانب سے حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے اور کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے شروع ہوچکا ہے جو 21 نومبررات 12 بجے تک ہو گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق بارہ سال سے کم عمر بچے، بزرگ ، صحافی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے