سندھ
امریکہ نےپاکستان کو155ملین ڈالرزفراہم کردیے
سندھ حکومت کےترجمان نے ریڈیو پاکستان کو بتایاکہ پہلے مرحلے میں سندھ کے شہر روہڑی میں اسکول تعمیر کیاگیا ہے جومفت تعلیم کو فراہمی کویقینی بنائےگا۔
ترجمان سندھ حکومت کا کہناتھا کہ اس منصوبے کےتحت پسماندہ علاقوں کے بچوں کو مفت معیاری تعلیم کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیاگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے حال ہی میں اسکولوں میں زیادہ سے زیادہ ممکن انرولمنٹ کو یقینی بنانے کےلیے تعلیمی ایمرجنسی عائد کر دی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 17اکتوبر کو وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہناتھا کہ صوبے بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور صوبائی حکومت پرائمری سے لے کر یونیورسٹی سطح تک تعلیمی معیار بہتر بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔