Featuredسندھ

کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں

 کراچی: وبائی امراض سے بچاؤ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وائرس نہ صرف ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہورہا ہے بلکہ دیگر بے جان اشیا سے بھی لگ سکتا ہے۔

وبائی امراض سے بچاؤ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کوشش کریں کہ جب بھی گھر سے باہر نکلیں باریک دستانے استعمال کریں، جب دستانے استعمال کریں تو ہاتھ کو ناک اور آنکھ سے دور رکھیں، ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی روزمرہ زندگی میں موبائل فون، گاڑیوں کی چابی اور اے ٹی ایم وغیرہ کے استعمال کی ضرورت پڑتی ہے۔

ماہرین کے مطابق مذکورہ اشیا کے استعمال سے قبل اور بعد میں لازمی ہے کہ ہر شخص ہاتھوں کو جراثیم کش محلول سے صاف کرے کیونکہ یہ وائرس دھاتی اشیا پر تین دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کورونا وائرس گرمی میں زندہ نہیں رہتا، اس لیے اس بات کا خیال ہمیشہ رکھیں کہ باہر سے آیا ہوا کھانا لازمی طور پر اچھی طرح گرم کرنے کے بعد ہی استعمال کیا جائے۔

ایک تحقیق کے مطابق کرونا وائرس ہوا میں 3 گھنٹے، تانبے کی سطح پر 4 اور گتے (کاغذ) پر 24 گھنٹے تک زندہ رہتا ہے، سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ یہ وائرس پلاسٹک اور لوہے سے بنی اشیا پر 24 گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق آن لائن طلب کیا گیا کھانا وصول کرنے کے دوران خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، جب بھی ڈلیوری مین آئے اس سے پیکٹ وصول کرنے سے قبل دستانے پہن لیں۔

ہدایات میں کہا گیا کہ کوشش کریں کہ ڈلیوری مین کو بل کے مطابق رقم ادا کریں تاکہ آپ کو باقی رقم واپس نہ لینی پڑے۔ پیکٹ وصول کرنے کے بعد اس میں رکھا کھانا فوری طور پر گرم کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close