سندھ

عدلیہ کا احترام ہے پرپابندی صرف سندھ میں کیوں

مولا بخش چانڈیو کراچی میں میڈیا سے بات کر رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے اس پربھی فیصلہ کردیا جس کی درخواست ہی نہیں کی گئی تھی حالانکہ مشیر تمام صوبوں میں رکھے جاتے ہیں اور تینوں صوبوں کی کابینہ کا حصہ ہیں لیکن اعتراض سندھ پر سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور ان کے ہر فیصلے پر من و عن عمل کریں گے، پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے عدالت میں پیش ہوتی آئی ہے اور دو وزرائے اعظم نے بھی معزز عدالت میں پیش ہونے میں کوئی ہتک محسوس نہیں کی تھی یہ ہمارے ادارے ہیں اور ہمارے لیے قابلِ احترام بھی ہیں اور ہمیں عزیز بھی ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ میں فرید دایو ایڈوکیٹ کی پٹیشن پر فیصلہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سندھ کابینہ میں مرتضیٰ وہاب کی بہ طور مشیرِ قانون تعیناتی غیر قانونی ہے،آئین کی رو سے مشیر وزیراعلیٰ سندھ کو تجاویز دے سکتے ہیں ان کے پاس انتظامی اختیارات نہیں ہوتے اور نہ ہی مشیر متعلقہ وزارت چلا سکتے ہیں۔

یاد رہے سندھ ہائی کورٹ میں فرید دایو ایڈوکیٹ نے مشیرِ قانون مرتضیٰ وہاب کی تعیناتی کے خلاف پٹیشن دائر کر رکھی تھی جس میں مرتضی وہاب کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close