سندھ

شہر قائد کی رونقیں بحال ہونے لگیں

آج سےلاک ڈاؤن میں مختلف شعبہ جات سےمنسلک افراد کوکاروبارکھولنےکی اجازت دےدی گئی ہے۔

کراچی : سندھ میں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد مختلف شہروں میں کاروبار جزوی طور پر بحال ہوگیا ہے۔

صوبائی حکومت کے نوٹیفیکیشن میں آج سے لاک ڈاؤن میں مختلف شعبہ جات سے منسلک افراد کو کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ایسے میں مختلف شعبوں کو کام کی اجازت ملنے کے بعد سندھ میں کاروبار آہستہ آہستہ بحال ہونا شروع گیا ہے

اسٹیشنری کے کام کی اجازت پر کراچی کے تاجر اردو بازار پہنچ گئے تاہم پولیس نے دکانیں نہ کھولنے دیں۔

 تاجروں کا کہنا ہے کہ پولیس دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دے رہی جب کہ پولیس کا مؤقف ہےکہ ان کے پاس کاروبار کرنے کی اجازت کی اطلاع نہیں ہے.

ادھر جیکب آباد شہر میں بھی کاروبار زندگی جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہوگئی ہے اور لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے بعد درزی، حجام، فوٹو اسٹیٹ اور رنگ فروش کی دکانیں کھل گئی ہیں اور اہم شاہراوں سے پولیس نے ناکے ہٹا دیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ بدین شہر میں بھی درزی، حجام، اسپیئر پارٹس کی دکانیں کھل گئی ہیں۔

واضح رہےکہ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے تک توسیع کرتے ہوئے اسے 30 اپریل تک بڑھادیا ہے تاہم اس دوران کچھ شعبوں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close