سندھ

18ویں ترمیم کے بعد بھی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی پالیسی میکنگ وفاق کرتاہے،ہمیں اس پر سخت اعتراض ہے:قائم علی شاہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہاہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد بھی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی پالیسی میکنگ وفاقی حکومت کرتی ہے ،ہمیں وفاق کی پالیسی پر سخت اعتراض ہے ۔
وزیر اعلی سندھ نے ادارہ برائے امراض قلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد دواوں کی قیمتیں،ریگولیشن، دیگرمعاملات طے کرناصوبائی حکومت کاکام ہے لیکن وفاق اپنا اختیارنہیں چھوڑنا چاہتا،چاہے صحت ہویا تعلیم ،پالیسی ابھی تک وفاق کی چلتی ہے جس پر ہمیں سخت اعتراضات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتیں ، خریداری اوررجسٹریشن بھی وفاقی حکومت کررہی ہے ، وفاقی حکومت اختیار دینے کے لیے تیار نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ ہسپتال کی ترقی اور تعمیر کے لیے فنڈزدینے والوں کے شکر گزار ہیں ،ہسپتال کا ترقیاتی منصوبہ 2 سال میں مکمل ہوگا،ہسپتال کے تینوں ٹاور کی لاگت 6 ارب روپے ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close