سندھ
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی،5ملزمان گرفتار
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار گلشن غازی قبرستان کےقریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلہ ہواجس کےنتیجےمیں تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا۔
پولیس حکام کےمطابق گرفتارملزمان اسٹریٹ کرمنل ہیں اوران کےقبضےسےتین ٹی ٹی پستول،چھ راؤنڈزاور دومسروقہ موٹرسائیکلیں برآمدہوئی ہیں۔
دوسری جانب زمان ٹاؤن پولیس نےعلاقےمیں اسنیپ چیکنگ کےدوران مقابلےکےبعد دو ملزمان کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیادونوں ملزمان کےقبضے سے اسلحہ بھی برآمدہواہے۔