سندھ

مخدوش عمارت کےمالک اور رہائشیوں میں مذاکرات کامیاب

کراچی کے علاقے پاکستان چوک پر قائم مخدوش عمارت میں محصور مکینوں اور بلڈر کے درمیان مزاکرات کی کامیابی کے بعد عمارت کو مکمل طور پر خالی کرالیاگیا۔

ایس ایس ساوتھ ثاقب اسمایل میمن کی سربراہی میں بلڈر اور متاثرہ خاندان کے درمیان مذاکرات ہوئے۔متاثرہ مکینوں کے مطابق بلڈر کی جانب سے 10 روز میں فی خاندان 5 لاکھ روپے دینے کی یقنی دہانی کرائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ مخدوش عمارت کا زینہ گر جانے کے بعد محصور 4 خاندانوں کو اسنارکل کی مدد سے اتاراگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close