Featuredسندھ

جزوی ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا

کراچی : پاکستان میں علاقائی فضائی آپریشن 56دن بعد بحال ہوگیا

عالمی وباکورونا وائرس باعث معطل علاقائی فضائی آپریشن 56دن بعد بحال ہوگیا، کراچی سےپروازیں اسلام آباد اور لاہور کیلئے روانہ ہوگئیں، پی آئی اے سے86 مسافرلاہورجبکہ نجی ایئرلائن سے100مسافراسلام آبادروانہ ہوئے۔

مسافروں کو سینیٹائز کئے جانے کے بعد عمارت میں داخلے کی اجازت دی گئی اور ایس اوپیز کےتحت مسافروں کوہاتھ لگائے بغیر جدید ترین اسکینرز سےاسکریننگ کی گئی جبکہ مسافروں کو سماجی فاصلے کی پابندی کے ساتھ بورڈنگ کارڈ جاری کیے گئے۔

پی آئی اے لاہور سے کراچی کا یکطرفہ کرایہ 17ہزار روپے وصول کررہی ہے جبکہ نجی ایئرلائن کراچی سےاسلام آباد کا یکطرفہ کرایہ 16 ہزارسےزائدوصول کررہی ہے

ائیرپورٹس پر سماجی فاصلے ، ماسک اور گلوز کے استعمال کی ہدایات آویزاں جبکہ انتظار گاہوں میں 2نشستوں کے درمیان ایک نشست خالی چھوڑنے کی ہدایت کی گئی اور بورڈنگ کاونٹرز پر عملے اور مسافر کے درمیان شیشہ نصب کیا گیا ہے

دو مسافروں کے درمیان 3فٹ سے زیادہ فاصلے کی نشاندہی کیلئےنشانات لگادیےگئے اور ہاتھوں کو بار بار دھونے اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کی بھی تلقین کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close