کراچی : وزیراعلٰی سندھ کی ہدایت پرڈپٹی کمشنرکورنگی نے متاثرین مکینوں کو شاہراہ فیصل پر واقع ہوٹل میں رہائش فراہم کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر حادثےسے متاثرین سولہ رہائشیوں کوسہولیات فراہم کردی گئیں، متاثرہ رہائشیوں کو شاہراہ فیصل پر واقع ہوٹل منتقل کردیاگیاہے۔
طیارہ گرنےسے2گھرمکمل جل گئے،19کوجزوی نقصان پہنچا تاہم طیارہ حادثے میں کسی رہائشی کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی جبکہ حادثے میں علاقےکی رہائشی3خواتین زخمی تھی، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
طیارہ حادثےکےایک متاثرہ گھرکے16افرادنجی ہوٹل منتقل کیا گیا جبکہ دیگرمتاثرہ فیملیزاپنےرشتہ داروں کےگھرچلی گئیں۔
گذشتہ روز کراچی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے متاثرہ مکینوں کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فوری متبادل جگہ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ متبادل جگہ نہ ہونے پرمتاثرہ مکینوں کوہوٹلزمیں منتقل کیا جائے۔
وزیراعلیٰ نےڈپٹی کمشنرکورنگی کوہدایت کی کہ متاثرہ مکینوں کوتمام سہولتیں دی جائیں۔