تعلیم و ٹیکنالوجیسندھ
ملک میں پہلی بارسینٹ کا آئن لائن اجلاس این ای ڈی یونیورسٹی نےطلب کرلیا
ادھر جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس بھی جمعہ 5 جون کو آن لائن طلب کرلیا گیا
کراچی: جامعہ این ای ڈی نے کورونا کی وبا کے باعث سینٹ کا آن لائن اجلاس طلب کرلیا ہے۔
وہ سندھ کی پہلی یونیورسٹی ہوگی جو سینٹ کا اجلاس آن لائن کرے گی اس سے قبل جامعہ این ای ڈی اکیڈمک کونسل اورسنڈیکیٹ بھی آن لائن کرچکی ہے۔
جامعہ این ای ڈی کی سینٹ کی صدارت جامعات و تعلیمی بورڈز کے مشیر اور پروچانسلر نثار کھوڑو کریں گے یہ اجلاس ہفتہ 6 جون کو صبح 11 بجے ہوگا جس کی کوریج کے لئے صحافیوں کو بھی مدعو کیاگیا ہے۔
ادھر جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس بھی جمعہ 5 جون کو آن لائن طلب کرلیاگیا ہے تاہم ایک پروفیسر کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی کے ایکٹ آن لائن اجلاس کی اجازت نہیں ہے۔
تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے ایکٹ میں آن لائن اجلاس منع بھی نہیں ہے اور پروفیسر صاحب تحریری درخواست اور دستخط کے بغیر انٹرنیٹ آن لائن اجلاس کی مخالفت کررہے ہیں۔