سندھ

دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 7 بچے ڈوب کر جاں بحق

دریائے سندھ سے تمام بچوں کی لاشیں نکال لی ہیں

ٹھٹھ: جھرک کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 7 بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مقامی افراد نے دریائے سندھ سے تمام بچوں کی لاشیں نکال لی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 6 سے 10 سال کےدرمیان ہیں جن میں 3 بچیاں اور 4 بچے شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جھرک کے قریب 7 بچوں کے دریاء میں ڈوبنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے رپورٹ طلب کر لی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close