سندھ

چینی شہر کن منگ سے کراچی‘ ریل سروس کا آغاز

بروز بدھ کارگوٹرین نئے تجارتی راستے کا افتتاح کرتے ہوئے پانچ سو ٹن سامان لے کر ین آن کے دارالحکومت کن منگ سے کراچی کے لیے روانہ ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ اس فریٹ لائن سے تجارت میں ٹرانسپورٹیشن کا خرچہ ماضی کی دیگر سروسز کی نسبت پچاس فیصد کم ہوجائے گا۔

نیو سلک روٹ ین آن لمیٹڈ کے ووُ ژیان لائی کے مطابق سامانِ تجارت چینی شہر گنسو سے پاکستان بھیجا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ سمندری شاہراہ ریشم کا حصہ ہے اور اس سے مقامی کمپنیوں کو عالمی منڈیوں تک رسائی میں مدد ملے گی۔

یہ سہولت میری ٹائم سلک روٹ انیشی ایٹوکا حصہ ہے جو کہ چین کے مغربی حصے کو دنیا سے منسلک کرتی ہے‘ اسی منصوبے کو مزید ترقی دے کر پا ک چین اکانومک کاریڈور کا نام دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close