سندھ

وزیر اعلیٰ بھی 100 روزہ صفائی مہم میں شامل

سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے میئر کراچی وسیم اختر کی 100 روزہ صفائی مہم کی حمایت کا اعلان کردیا۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہری نہیں جانتے کہ علاقہ کنٹونمنٹ کا ہے یاڈی ایم سی کا، عوام کو صرف مسائل کے حل سے دلچسپی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے 10 روز میں یونیورسٹی روڈ کی مرمت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ شہر کے گٹر بہہ رہے ہیں، کچرا منہ چڑا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ کی جانب سے صفائی مہم کی حمایت پر میئر کراچی وسیم اختر نے مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی شمولیت کے بعد خود کومضبوط محسوس کر رہا ہوں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ماضی میں اقتدار ملنے کے باجود عوام کو ڈلیور نہ کر سکے۔ وسیم اختر نے کہا کہ برسوں کا بگاڑ سدھارنے میں وقت لگے گا۔ اس بار سب مل کر نیک نیتی سے کام کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close