سندھ

پنجاب حکومت انسانیت کا سبق بھول چکی ہے: طاہرالقادری

طاہر القادری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت انسانیت کا سبق بھول چکی ہے۔ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے عوام آگاہ ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک نائنٹی ٹو نیوز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے نائنٹی نیوز کی انتظامیہ کیخلاف چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے گھنائونے اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا یہ صحافت کا گلا دبانے کے مترادف ہے۔ پنجاب حکومت تمام چینلز کو کنٹرول کر کے اپنی مرضی کی خبریں لینا چاہتے ہیں اور حق کی آواز کو اس ملک سے مکمل طور پر ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا وہ 92نیوز کی انتظامیہ کیخلاف درج جھوٹے مقدمے میں 92نیوز سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close