سندھ

کیڈٹ کالج کامتاثرہ طالبعلم امریکی قونصل خانے طلب

کیڈٹ کالج کے متاثرہ طالبعلم محمد احمد کو امریکی قونصل خانے نے طلب کرلیا ہے، طالبعلم کو علاج کی غرض سے امریکا جانے کے لئے ویزا جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

محمد احمد کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے امریکی قونصل خانے کو علاج کے غرض سے ویزا جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی درخواست منظور کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل نے متاثرہ طالبعلم اور والدین کو طلب کرلیا ہے، امریکی قونصل جنرل نے چودہ دسمبر کی صبح ساڑھے سات بجے قونصل خانے پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کے پروٹول افسر مظفر ہاشمی بھی ان کے ہمراہ جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close