سندھ

دعا منگی کیس میں تاوان کی رقم ادا کرنے کا انکشاف

کراچی : پولیس چالان میں انکشاف ہوا ہے کہ دعا منگی کو 25 لاکھ روپے تاوان کی رقم ادا کرکے بازیاب کرایا گیا ہے۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی منتظم عدالت میں دعا منگی اغواء کیس کی سماعت ہوئی، پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان ذوہیب قریشی، محمد طارق عرف شکیل سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

کیس میں پولیس کی جانب سے چالان پیش کیا جا چکا ہے۔

چالان کے مطابق اغواء کار دعا منگی کے بعد تاوان کے لیے اٹلی کا نمبر ڈائل کررہے تھے، دعا منگی والد نے 25 لاکھ روپے تاوان کی رقم ادا کرکے بیٹی کو بازیاب کرایا ہے۔

ملزمان نے تفتیش کے دوران بتایا کہ دعا منگی کو زنجیروں سے باندھ کر رکھا گیا تھا۔

ملزمان نے مزید بتایا کہ بسمہ نامی لڑکی کو بھی اغوا کے بعد اسی فلیٹ میں رکھا گیا تھا۔

کیس میں مفظر عرف موذی ،ذوہیب قریشی، محمد طارق عرف شکیل سمیت 5 ملزمان گرفتار ہیں، ملزمان نے اپنے بیان میں اغواء سے متعلق اعتراف جرم کرلیا ہے۔

عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو ملزمان کو مقدمے کے کاپی فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close