کراچی : وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تعمیرات انڈسٹری کےفروغ کےلیےسندھ حکومت نےبھی اقدامات اٹھائے ہیں
وفاقی اور دیگر صوبوں کی طرح سندھ حکومت نے بھی تعمیراتی صنعت میں ٹیکسز کم کرنے کا اعلان کر دیا۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تعمیرات انڈسٹری کےفروغ کےلیےسندھ حکومت نےبھی اقدامات اٹھائے ہیں، تعمیرات سے متعلق پورےپاکستان کی طرح سندھ میں بھی ٹیکسز کم کریں گے۔
تعمیراتی شعبے میں ٹیکسز کم کرنےسےسرمایہ کاری بڑھےگی، سندھ میں بھی تعمیرات صنعت کوسہولتیں دیں گے اور سندھ کابینہ نےتعمیراتی صنعت کےلیےٹیکس کم کردیئےہیں۔
چھوٹے پیمانے پر کاروبار کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کرنا ہے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والےادارے بہترین کام کر رہے ہیں۔