سندھ

سندھ پولیس نے نیا کمپیوٹرائز ڈرائیوانگ لائسنس متعارف کرادیا

آئی جی سندھ نے کمپیوٹرائزڈ ڈرائیور لائسنس سسٹم کو خواب کی تعبیر قرار دے دیا ، کراچی میں آئی جی سندھ نے کمپیوٹرائز ڈرائیوانگ لائسنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ نظام کو بہت جلد جدید ترین بنا دیں گے۔

اے ڈی خواجہ نے کراچی والوں کو آن لائن لائسنس بنوانے کی خوشخبری بھی سنائی، اے ڈی خواجہ نے اعتراف کیا کہ ماضی میں لائسنس تصدیق کا طریقہ کار قابل بھروسہ نہیں تھا، کپمیوٹرائزڈ ڈرائیونگ سے جعلی لائسنس کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ کپمیوٹرائزڈ ڈرائیونگ کا حصول عوام کے لئے آن لائن اور آسان بنایا گیا ہے، عوام نئے ڈرائیونگ لائسنس کی معلومات موبائل ایپ سے حاصل کرسکیں گے، عوام کو لائسنس کی تیاری کے دوران ایس ایم ایس سروس سے آگاہ رکھا جائے گا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ سندھ کا جدید ڈرائیونگ لائسنس سسٹم دنیا کے کسی بھی ترقی یافتہ ملک کے میعار کے مطابق ہوگا، پرانا لائسنس کی 15 سے منٹ میں تجدید ہوسکے گی جبکہ نئے 40 منٹ میں نئے لائسنس کا حصول ممکن ہوگا۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن کے ذریعے لائسنس کا حصول ممکن بنا یا گیا ہے۔

کلفٹن میں ہونے والی تقریب میں آئی جی سندھ نے کمپیوٹرائزڈ لائسنس منصوبے میں شامل افسران کی کارکردگی کو سراہا، منصوبے میں شامل افراد کو یادگاری شیلڈ بھی دی گئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close