ہم ہر مذہب کا احترام کرتے ہیں
سندھ حکومت کی جانب سے وزیر اعلی ہاؤس میں سیرت مصطفی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس میں وزیر اعلیٰ سندھ کےمعاون خصوصی برائےمذہبی امور ڈاکٹر قیوم سومرو رویت ہلال کمیٹی کےچیئرمین مفتی منیب الرحمن،حاجی حنیف طیب سمیت دیگر علمائےکرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
علمائےکرام نے کانفرنس میں مطالبہ کیا کے سندھ اسمبلی سے اقلیتوں کے حوالے سے پاس ہونے والے بل کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔
اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قیوم سومرو نے کہا کے سندھ حکومت ایسا کوئی بھی کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی جو مذہب کے منافی ہو،انہوں نے کہا ہم ہر مذہب کا احترام کرتے ہیں۔
ڈاکٹر قیوم سومرو نے کہا کے سندھ اسمبلی سے اقلیتوں کے حوالے سے پاس ہونے والے بل پر کسی کو کوئی خدشہ ہے تو ختم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کے سندھ اسمبلی قانون سازادارہ ہے ہم ہرشہری کو جوآئین میں حقوق ملے ہوئے ہیں وہ ہی دینا چاہتے ہیں۔